کے الیکٹرک کا ستم، روشنیوں کا شہر کراچی، اندھیروں میں تبدیل

  کے الیکٹرک کا ستم، روشنیوں کا شہر کراچی، اندھیروں میں تبدیل

  

کراچی(این این آئی) کراچی میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے، جس کے باعث شہری رات گئے لوڈشیڈنگ سے بے حال ہو گئے۔ کراچی میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق 300 میگاواٹ کا ہو گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی الیکٹرک کے پاور پلانٹس1800 میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے جبکہ نجی پاور پلانٹس سے 300 اور نیشنل گرڈ اسٹیشن سے 600 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔کراچی میں بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد، نیو گولیمار، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں پانی کا بحران بھی شروع ہو گیا۔واٹر بورڈ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے سے 300 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ ضلع وسطی اور شرقی میں 13 دن سے پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔ضلع غربی میں بھی پانی سپلائی کا آپریشن لوڈشیڈنگ کے باعث متاثر رہا۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -