رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 60ہو چکی، ملک بھر میں 4ماہ بعد آج سے پولیو مہم دوبارہ شروع

        رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 60ہو چکی، ملک بھر میں 4ماہ بعد آج سے پولیو ...

  

اسلام آباد(این این آئی) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں آج سے پولیو مہم دوبارہ شروع ہوگی۔ ترجمان کے مطابق پولیو مہم کو کورونا وائرس کے باعث 4 ماہ قبل معطل کر دیا گیا تھا،پولیو مہم کا آغاز مخصوص اضلاع میں ہی کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں اضلاع میں فیصل آباد، اٹک،جنوبی وزیرستان اور کراچی اور کوئٹہ کے کچھ علاقے شامل ہونگے۔ ترجمان کے مطابق مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے مطابق رہ جانے والے بچوں کے لیے الگ مہم شروع کی جائے گی،ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 60 ہوچکی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر پولیو مہم بْری طرح متاثر ہوئی۔صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک لاکھ سے زائد، پنجاب کے دو اضلاع فیصل آباد اور اٹک میں تین لاکھ 17 ہزار سے زائد،کراچی کے علاقوں بلدیہ،اورنگی ٹاؤن‘ نارتھ ناظم آباد‘لیاقت آباد‘ سائٹ ایریا اور دیگر علاقوں میں تقریباً2 لاکھ 60ہزارجبکہ کوئٹہ کے مخصوص علاقوں میں ایک لاکھ 23 ہزارسے زائدبچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس خصوصی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولیو مہم

مزید :

صفحہ آخر -