ایچ سی آئی کے وزارت داخلہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایچ سی آئی کے وزارت داخلہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے مابین مفاہمت کی یادداشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) غیر سرکاری تنظیم ہیومن کنسرن انٹرنیشنل(ایچ سی آئی) نے صحت،تعلیم،ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ہیومن کنسرن انٹرنیشنل کے جنوبی ایشیا کے لئے ریجنل ڈائریکٹر تنویر احمد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ کینیڈا بیسڈ ایچ سی آئی گزشتہ 35سال سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ضروت مند افراد کیلئے صحت،تعلیم،پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ ایم او یو سے سماجی ترقی کے شعبوں میں مزید مستعدی سے کام کرنے میں مدد ملے گی۔وزارت داخلہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے ساتھ ایم او یو سے سماجی ترقی کے کاموں میں بہتری آئے گی۔
دستخط

مزید :

صفحہ آخر -