حدود حرم،منیٰ،عرفات،مذدلفہ میں آج سے12ذو الحج تک داخلہ بند
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء کی تیاریاں مکمل،آج سے12ذو الحج تک حدود حرم منیٰ،عرفات،مذدلفہ میں داخلہ بند، خصوصی اجازت نامہ ان افراد کو رواں ہفتے جاری ہونا شروع ہوں گے جن کی حج2020ء کے لیے رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے،متعلقہ افرا کرونا ٹیسٹ رپورٹ دکھا کر پاس حاصل کر سکیں گے،عمرہ اور طواف کا فیصلہ بھی رواں ہفتے ہو گا،گراونڈ فلور پر طواف گلاف کعبہ،حجر اسود چومنے پر پابندی ہو گی،حج2020ء کی سعادت حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد براہ راست عرفات پہنچیں گے،منیٰ میں طے شدہ ایس او پیز کے مطابق خصوصی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ٹینٹ میں حجاج کرام کے لیے طے شدہ فاصلے کے مطابق بیڈ اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں،مناسک حج کے لیے اس سال مونو ٹرین کا استعمال بھی نہیں ہو گا، منیٰ سے عرفات،مذدلفہ اور جمرات کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ چلے گی،عازمین منیٰ میں 8ذو الحج جبکہ عرفات کے میدان میں 9ذو الحج کو داخل ہو سکیں گے۔
حج