سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2667تک جا پہنچی

  سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2667تک جا پہنچی

  

کراچی(این این آئی)گزشتہ دو روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جاپہنچی ہے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کورونا کے 152 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 667 تک جاپہنچی ہے۔ زیر علاج افسران و جوانوں کی تعداد ایک ہزار 601 ہے جبکہ ایک ہزار 50 صحت یاب ہوکر گھر بھی جاچکے ہیں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران سندھ پولیس کے 16 افسران و جوان جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس نے بتایاکہ کورونا سے متاثر اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس

مزید :

صفحہ آخر -