بیرون ملک سفیروں کی تعیناتی کا عمل ایڈہاک ازم کا شکار،زاہد نصراللہ

    بیرون ملک سفیروں کی تعیناتی کا عمل ایڈہاک ازم کا شکار،زاہد نصراللہ

  

کابل (این این آئی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے وزارت خارجہ میں تعیناتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک سفیروں کی تعیناتیاں ایڈہاک ازم کا شکار ہیں۔پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ نے سیکرٹری خارجہ کو اپنے خط میں کہا کہ افسران کی دوسرے ممالک میں تعیناتیوں کی پالیسی کی سراسر خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ سفیروں کی تعیناتیاں ایڈہاک ازم کا شکار ہیں اور سفیروں کی تعیناتیوں کا کوئی تحریری طریقہ کار طے نہیں کیا گیا۔زاہد نصراللہ نے کہا کہ ایڈہاک ازم کی وجہ سے افسران سخت تشویش کا شکار ہیں، میرٹ، معیاری اور پیشہ ورانہ قابلیت ہی تعیناتیوں کی بنیاد ہونی چاہئے۔ زاہد نصرللہ نے سیکرٹری خارجہ کو سفارش کی کہ سفیروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کی تشکیل کے لیے قابل قدرسابق سفیروں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے۔

ایڈہاک ازم

مزید :

صفحہ آخر -