خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے پولیو کے بعد اب کرونا ٹیسٹ کے سرٹیفیکٹس بھی خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے شہریوں کیلئے ہو گا۔ پانچ سے ز ائد نجی ائیر لائنز نے خیبرپختونخوا کے مسافروں کیلئے جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائینگے، غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں بیرون ممالک جانیوالے مسافروں کیلئے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتا ہیں اور منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں جب کہ منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔
کورونا ٹیسٹ لازمی