بھلوال میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ 2بیٹوں سمیت قتل
بھلوال، سالم(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان)دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ سمیت دو بیٹوں کو قتل کرکے فرار ہو گئے گاؤں سدووال کا بشیر اپنے بیٹوں عارف اور مظہر کے ساتھ گھر میں موجود تھا مسلح موٹرسائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے باپ بشیر 55 سال اور اس کے دونوں بیٹے عارف17سال اور مظہر 25سال موقع پر دم توڑ گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں واقع دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا بتایا گیا ہے عارف اور مظہر کا ایک بھائی اشتہاری ہے اور ایک سزائے موت کی سزا کاٹ رہا ہے اس سے قبل عارف، مظہر کے بھائی نے ثاقب،طاہر،عادل کے بھائی کو قتل کیا تھا انہوں نے موقع پا کرباپ دو بیٹوں کو قتل کر دیا پولیس جگہ جگہ چھاپے مار رہی ھے تحقیقات جاری ڈی پی او فیصل گلزار نے ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز احمد کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔اور مقولین سے ورثا ء سے اظہارافسوس کیا انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کویقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی۔ادھر پولیس نے اس تہرے قتل کا مقدمہ محمد اعجاز ولد محمد یار کی درخواست پر درج کرلیا ہے۔مقدمہ سید محمد ولد فتح محمد،محمد اکرم ولد غلام محمد،ثاقب ولد فیض احمد،طاہر اقبال ولد محمد اقبال اور محمد افضل ولد بشیر احمد کے علاوہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ محمد اقبال ولد دوست محمد اور محمد عادل ولد محمد بخش کو مشورہ میں شامل کیا گیا ھے۔