5 بڑے ایئرپورٹس پر”سیلف چیک ان“ سسٹم تاحال غیر فعال

5 بڑے ایئرپورٹس پر”سیلف چیک ان“ سسٹم تاحال غیر فعال

  

کراچی(آئی این پی)ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیا گیا جدید سسٹم تاحال غیر فعال ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے 5 بڑے ایئر پورٹس پر جدید سیلف چیک اِن سسٹم نصب کیا گیا تھا، تاہم یہ جدید سیلف چیکنگ سسٹم 8 ماہ گزرنے کے باوجود فعال نہ ہو سکا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایئر لائنز کی جانب سے جدید سیلف چیکنگ سسٹم پر اپنا سافٹ ویئر انسٹال نہیں کیا جا سکا ہے، سافٹ ویئر انسٹال نہ ہونے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ تمام ایئر لائنوں کو متعدد بار خطوط لکھے جا چکے ہیں کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کر لیں، تاکہ جدید مشینوں کے نصب ہونے سے مسافر اپنا بورڈنگ پاس خود کار طریقے سے حاصل کرسکیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدید چیک ان سسٹم سے ہینڈ کیری بیگ رکھنے والے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔

چیک ان سسٹم

مزید :

صفحہ آخر -