ایف آئی ا ے کے رولز 2020ء میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کرلیاگیا

ایف آئی ا ے کے رولز 2020ء میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کرلیاگیا

  

پشاور(آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے رولز 2020میں ترامیم کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے ڈرافٹ میں سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے قد میں رعایت دینے کی تجویز دی گئی ہے جو 5فٹ 7انچ ہو گا۔ ایف آئی اے کے حاضر ملازمین کیلئے کانسٹیبل کی آسامیوں پر تین فیصدکوٹہ رکھا جائے گا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رولز میں ترامیم کیلئے ڈرافٹ مکمل کیا گیاہے جو ڈی جی وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے ارسال کریگی۔ اور منظوری کے بعداس پر عمل درآمدکیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کیلئے22سال کا سروس کا تجربہ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کیلئے ایف آئی اے کیڈر کے گریڈ 21کے آفیسر کی تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -