کشمیریوں نے یوم قراداد الحاق سے منزل کا تعین کر دیا، مشعال ملک

کشمیریوں نے یوم قراداد الحاق سے منزل کا تعین کر دیا، مشعال ملک

  

اسلام آباد (این این آئی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے یوم قراداد الحاق پاکستان کے ذریعے اپنی منزل کا تعین کر دیا ہے، اہل پاکستان ان کا ساتھ دیں۔ اتوار کومشعال ملک کا 19جولائی کے حوالے سے پاکستانی قوم کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ اٹھو مایوسی کے اندھیرے مٹا دو دشمنوں کے ارادے خاک بنا دو چٹانوں سا عزم پایا ہے پرچم نے تمہارے،چلو نئے عزم سے پھر کارواں بنا دو،یہ دن تاریخی دن ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری کئی دہائیوں سے اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آواز بننے کا عہد کرے،کشمیریوں کی جہدوجہد میں ان کا ساتھ دیا جائے۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -