کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، کاغان، شوگران، بالا کوٹ کو سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا

      کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، کاغان، شوگران، بالا کوٹ کو سیاحوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاغان (این این آئی)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاغان، شوگران اور بالاکوٹ پہنچنے والے 3 سو سے زائد سیاحوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ان سیاحوں کو اتوار کو دوپہر 12 بجے تک ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا ایس وپیز پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کیلئے وادی کاغان کے سیاحتی مقامات پر اچانک چھاپے مار کر سینکڑوں ہوٹل سیل کر دیئے تھے اور سیاحوں کو فوری وادی کاغان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔تین سو سے زائد سیاحوں کی پریشانی دیکھتے ہوئے اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے بعد گزشتہ روز دوپہر 12 بجے تک وادی کو سیاحوں سے خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے مطابق صبح سے وادی کاغان سے سیاحوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر سیٹھ مطیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 12 بجے سے پہلے ناران کو سیاحوں سے خالی کرا لیا گیا ہے،شوگران، کاغان اور بالا کوٹ سے بھی سیاح گھروں کو چلے گئے۔
سیاح خالی

مزید :

صفحہ آخر -