کالعدم تنظیم کیلئے چندہ جمع کرنیوالے2 دہشتگردوں کو15 سال سزا
لاہور (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے دو دہشت گردوں کو سزا سنا دی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں دو مختلف کیسز میں پندرہ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کے لئے چندہ اکٹھا کرنے والے دہشتگردوں کو سزا سنا دی گئی۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی نے سزا سنا دی۔ لقمان شاہ اور مسعود الرحمان نامی دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزا سنائی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو دو مختلف کیسز میں پندرہ سال کی سزاسنائی گئی۔
قید کی سزا