مودی اقلیتوں کا دشمن، اقوام متحدہ دہلی اقلیتی کمیشن پر نوٹس لے، چوہدری سرور

مودی اقلیتوں کا دشمن، اقوام متحدہ دہلی اقلیتی کمیشن پر نوٹس لے، چوہدری سرور

  

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے ملاقات کی اورحکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی جبکہ گور نر پنجاب نے کورونا کیخلاف وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کردار کو سر اہا۔ وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے اتوار کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی اور کورونا کیخلاف وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں مگر اب بھی عید کے موقعہ پر مویشی منڈیوں کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کا خطر ہ موجود ہے اس لیے ہر سطح پر کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملددرآمد یقینی بنانا ہوگا کیونکہ کورونا کے پھیلاء سے حالات ایک بار پھر بے قابو ہوسکتے ہیں۔گور نر پنجاب نے کہا کہ کشمیر ی 19جولائی1947کے الحاق پاکستان کے اصولی موقف پر آج بھی قائم ہیں اور پاکستان بھی اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑ اہے۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات پر دہلی اقلیتی کمیشن نے نئی دہلی مسلمانوں کیخلاف فسادات کو منظم منصوبہ بندی قرار دیکر آر ایس ایس اور نر یندر مودی کے عزائم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے اور اب کسی کو شک نہیں کہ نر یندر مودی انسانیت کا دشمن ہے اور اس کا ایجنڈہ اقلیتوں کو نشانہ بناناہے۔دہلی اقلیتی کمیشن پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر نا چاہیے بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر نریندر مودی کوایسے مظالم سے نہ صرف روکا جائے بلکہ اسکے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا کیخلاف حکومتی اداروں نے ملکر کام کیا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی تیاری سمیت دیگر اقدامات یقینی ہوسکے ہیں اب بھی کورونا کے خطرات موجود ہیں اور اگرعوام نے عید پر کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عملددر آمد کو یقینی نہ بنایا تو یہ ملک وقوم کیلئے انتہائی خطر ناک ہے اور پاکستان ایسے حالات کا کسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا۔ علاوہ ازیں فواد چوہدری نے جہلم میں روہتاس روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا وزیر اعلی پنجاب کو مکمل اعتماد حاصل ہے وہ اپنی سیٹ پر رہیں گے۔دوہری شہریت والوں کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا تاہم فیصلہ سازی میں شامل مشیروں کے بارے میں عوام کوعلم ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مشکلات کے باوجود ترقی کا سفرجاری رکھے ہوئے ہے۔ پی آئی اے میں (ن) لیگ،پی پی دورمیں غلط بھرتیاں کی گئیں، پی آئی اے، پی ٹی وی اور دیگر محکموں میں دھڑادھڑبھرتیاں کی گئیں۔ پائلٹس کے حوالے سے اپنے پہلے دن کے موقف پرقائم ہیں، 262پائلٹ کیخلاف تحقیقات ہوئیں، جعلی ثابت ہونیوالوں کو برخاست کیا گیا جبکہ بقیہ پائلٹس کی انکوائری زیرسماعت ہے۔ بیرون ممالک کام کرنے والے104پائلٹوں کوتحقیقات کے بعد کلیئر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے اضلاع میں فنڈزکی تقسیم غیرمنصفانہ ہے۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -