اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،فضا میں پولن کا تناسب بلند سطح پر رہا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں پولن کی مقدار 252 فی مکعب میٹر سے بڑھ کر 387 فی مکعب میٹر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 306 فی مکعب میٹر رہی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن کی مقدار 14 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 35 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

پولن

مزید :

صفحہ آخر -