نوابشاہ، مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی، 6مسافر جاں بحق، 40زخمی

نوابشاہ، مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی، 6مسافر جاں بحق، 40زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ(این این آئی)نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6افرادجاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40مسافر زخمی ہوگئے۔تیز رفتار مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی جارہی تھی جیسے ہی نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ قاضی احمد پہنچی تو اور ٹیک کرتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کوچ 2ٹکڑے ہوگئی۔پولیس کے مطابق نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر قاضی احمد بائی پاس چوک پر کراچی آنے والی مسافر کوچ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 42زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جنہیں پولیس اور موٹر وے پولیس نے قاضی احمد تعلقہ ہسپتال پہنچایا۔جہاں مزید 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ہسپتال میں انتہائی ناکافی سہولیات کے باعث تڑپتے ہوئے مریضوں کو فرش پر لٹا کر امداد دی گئی۔اس موقع پر مسافروں نے ہسپتال میں ناکافی سہولیات پر احتجاج بھی کیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ مانسہرہ سے کراچی آرہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسافر کوچ کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔
حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -