احسن اقبال الزام تراشی چھوڑکر اپنے گریبان میں جھانکیں، زلفی بخاری

  احسن اقبال الزام تراشی چھوڑکر اپنے گریبان میں جھانکیں، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ احسن اقبال دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں، احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے اقاموں کا جواب دیں۔ اتوار کواپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہاکہ موجودہ حکومت کو مہمان اداکاروں کی حکومت کہنے والے حقیقت کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے باوجود نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر تھے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت مفرور ہے،پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، ملک سے فرار ہم نہیں ہو رہے جنہوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے ہیں، ہم نے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے، سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -