سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے

سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے

  

کراچی(این این آئی)سندھ میں بارشوں کے بعد ٹڈی دل کے حملے کے خدشات بڑھ گئے،سندھ کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش شروع ہو گئی۔سندھ میں مون سون کا سیزن شروع ہوتے ہی جہاں ایک طرف نکاسی آب کا مسئلہ ہے تو وہیں ٹڈی دل کے حملوں کا بھی خدشہ بڑھ گیاہے۔ صوبے کے صحرائی علاقوں میں ٹڈی دل کی افزائش شروع ہو گئی۔ صوبائی وزیر زراعت نے ٹڈیوں کے نئے حملے کا امکان ظاہر کر دیاہے۔صوبائی وزیرزراعت اسماعیل راہونے اس ضمن میں بتایا کہ رواں سال ٹڈیوں کے زیادہ حملوں اور نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ ایران اور دیگر ملکوں سے ٹڈیوں کی ایک اور فورس ابھی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت ٹڈیوں کے خطرے کے مطابق کام نہیں کر رہی جبکہ سندھ حکومت اپنے طور پر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -