افغانستان میں خونیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، 6سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 2زخمی

  افغانستان میں خونیں جھڑپوں کا سلسلہ جاری، 6سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 2زخمی

  

کابل (آئی این پی)افغانستان میں طالبان کے سیکیورٹی فورسز پر ایک تازہ حملے کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔ تحصیل لوگر پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگر کے علاقے قلعہ احمد زئی میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ جھڑپ میں عسکریت پسندوں کو بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ دوسری طرف ملک کی قومی سلامتی شوریٰ کے ترجمان فیصل نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ماہ کے دوران طالبان حملوں میں 129 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے حالیہ ایک مہینے میں طالبان کی طرف سے 456 حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 129 شہری ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔ فیصل نے کہا ہے کہ طالبان امن کا مضبوط ارادہ نہیں رکھتے۔

افغان حملہ

مزید :

صفحہ آخر -