نیو یارک،بین المذاہب تنظیم کا پشاور میں ندیم جوزف کے قتل پر احتجاج

  نیو یارک،بین المذاہب تنظیم کا پشاور میں ندیم جوزف کے قتل پر احتجاج

  

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن تنظیم کی جانب سے پشاور میں مسیحی برادری کے رکن ندیم جوزف کے ظالمانہ قتل کے خلاف بروکلین میں پرامن احتجاج کیا گیا اور مرحوم کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ احتجاج میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے پاکستان کے شہر پشاور میں مسیحی برادری کے رکن ندیم جوزف کی ہمسایوں کے ہاتھوں ہلاکت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -