سنٹرل جیل پشاور کے2 جلاد سمیت45 قیدی کورونا سے متاثر
پشاور(آن لائن) سنٹرل جیل پشاور میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے جلاد سمیت قیدیوں کی تعداد 45ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل پشاور میں کورونا وائرس نے دو جلادوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا ہے۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت 30سے زائد جلاد رہائش پذیر ہے۔ جیل خانہ جات ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث گزشتہ تین مہینوں سے سزائے موت کی سزائیں عارضی طور پرملتوی کی گئی ہے۔ جلاد کی تنخواہ کم جبکہ قیدیوں کو پھانسی دینے کے حوالے سے انکے الاؤنس زیادہ ہوتے ہیں۔ تاہم گزشتہ تین مہینوں سے پھانسی کی سزا نہ ہونے کے باعث جلاد بھی بری طورمالی طور پر متاثر ہو ئے ہیں۔
جلاد کورونا کا شکار