ٹی وی چینلوں پر بھارتی مواد نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جائیگی،پیمرا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم بیگ نے بھارتی مواد نشر کرنے والے چینلوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔پشاور میں پیمرا کے ذیلی دفتر میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مواد چلانے پر قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔چیئرمین پیمرا نے ہدایت کی کہ بھارتی مواد اور فحش مواد نشر کیے جانے کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ریجنل آفس خیبر پختونخوا ساؤتھ ریجن کی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں چھاپے مارے اور مختلف کیبل آپریٹرز کو پیمرا قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور بھارتی مواد نشر کرنے پر آلات قبضے میں لے لیے۔
بھارتی مواد