کینیڈین ہائی کمشنر کاپاکستان کی پولیو کیخلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کو سلام

  کینیڈین ہائی کمشنر کاپاکستان کی پولیو کیخلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کو سلام

  

اسلام آباد (آن لائن)کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پاکستان کی پولیو کیخلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کے موذی مرض سے 7 لاکھ 70 ہزار بچوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ سماجی راابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ااپنے پیغام میں کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں آج بروز سوموار سے گھر گھر پولیو ویکسینیشن کا آغاز ہو رہا ہے پاکستان کی 169 انتہائی حساس یونین کونسلز میں پولیو ویکسینیشن ترجیح ہے۔پولیو کے موذی مرض سے 7 لاکھ 70 ہزار بچوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ انہو ں نے کہاکہ آئیں ہیلتھ کیئر ورکرز سے اظہار تشکر، انہیں بھرپور تعاون فراہم کریں تاکہ ہمارے بچے پو لیوکے مرض سے نجات حاصل کر سکیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -