بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کوکوروناکی تحقیق کیلئے 16ملین کا منصوبہ مل گیا

  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کوکوروناکی تحقیق کیلئے 16ملین کا منصوبہ مل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) کورونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تحقیق و ترقی ا ور منصوبہ بندی کے سلسلے میں پاکستان سائنس فاونڈیشن کا 16.9 ملین روپے کا منصوبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو مل گیا۔یہ منصوبہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ الیکڑیکل انجینئرنگ کی انچارج ڈاکٹر ارم جمیل نے جیتا ہے جو جامعہ کے مرکز برائے ایڈوانسڈالیکٹرونکس اینڈ فوٹو ولٹائک انجینئرنگ میں اس منصوبے پر کام شروع کر چکی ہیں۔ٹرپل ہیلکس" نامی اس منصوبے کے لیے مقابلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں محققین نے کورونا کی آر اینڈ ڈی گرانٹ میں سینکڑوں مجوزہ منصوبے جمع کرائے تھے، جس میں ڈاکٹر ارم کے جمع کرائے گئے منصوبے کے لیے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ڈاکٹر ارم اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے آئی ٹی کے مسائل حل کرنے والے ایک ادارے اور جامعہ کے مرکز برائے ایڈوانسڈ الیکٹرانکس اینڈ فوٹو ولٹائک انجینئرنگ کے اشتراک سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سینسگ ڈیوائسز اور ڈیٹا مائننگ کے ذریعے مستقبل میں عالمی وبا کی صورت حال کا اندازہ کرنے اور اس ضمن میں مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تحقیق کریں گی۔
کورونا تحقیق

مزید :

صفحہ اول -