امارات میں آج سے تجارتی مراکز میں نماز کی جگہیں کھولنے کا اعلان

امارات میں آج سے تجارتی مراکز میں نماز کی جگہیں کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے اور سوموار 20جولائی سے خریداری مراکز اور بڑے ٹاوروں میں نماز کے لیے مختص کمروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ خریداری مراکز اور ٹاوروں میں نماز کے لیے مختص کمروں میں ان کی گنجائش کے مطابق صرف 30 فی صد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔وہاں نمازوں کے دوران میں کووِڈ19سے بچنے کے لیے تمام پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔
تجارتی مراکز

مزید :

صفحہ اول -