سابق کمشنر لاہو ڈویژن کی سفارش اسد کھوکھر کی وزارت لے گئی

سابق کمشنر لاہو ڈویژن کی سفارش اسد کھوکھر کی وزارت لے گئی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر جنگلی حیات کابینہ سے فارغ کئے جانے کی وجوہات میں اندرونی کہانی سامنے آ گئی ان کو فارغ ئکئے جانے کے اسباب میں سابق کمشنر آصف بلال لودھی کے سفارش بھی شامل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت بھی کی تھی۔ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر بھی پاٹی کے اند سے شدید تنقید کی گئی تھی،وزیر اعلیٰ پنجاب نے انھیں وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کیا، تاہم اسد کھوکھر نے ہٹائے جانے سے قبل خود ہی استعفیٰ دے دیا۔اسد کھوکھر سابق کمشنر آصف بلال لودھی کے بڑے سفارشی تھے، انہیں کمشنر لاہور تعینات کرنے کے لیے اسد کھوکھر نے سفارش کی تھی، ہفتے کی رات وزیر اعظم کے حکم پر کمشنر لاہور کو تعیناتی کے صرف 7 روز بعد عہدے سے ہٹایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمشنر لاہور کی تعیناتی پر پی ٹی آئی لاہور کے وزرا کو شدید اختلافات تھے، وزیر اعظم نے دونوں کو ہی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

اندرونی کہانی

مزید :

صفحہ اول -