وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھو کھر وزارت سے مستعفی، عثمان بزدار نے استعفٰی منظور کرلیا
لاہور(جنرل رپورٹرئی)صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز ملک اسد کھوکھر وزارت سے مستعفی ہو گئے اور ان کا استعفیٰ باضابطہ منظور کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک اسد کھوکھر سے وزارت سے استعفیٰ طلب کیا گیا جبکہ ملک اسد کھوکھر کا موقف ہے کہ ذاتی مصروفیات اور حلقے میں وقت دینے کیلئے وزارت سے مستعفی ہوا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ملک اسد کھوکھر کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کے تقریباًچھ ماہ تک وزارت وائلڈ لائف اینڈ فشریز کا قلمدان سونپا گیا تھا اور اب چھ ماہ بعد ہی وہ وزارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جبکہ ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔وزارت کی مصروفیات کی وجہ سے حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا اس لیے استعفیٰ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسد کھوکھر کا استعفیٰ باضابطہ طو ر پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
اسد کھوکھر