شہبازشریف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ،آج لیگی وفد ملاقات کریگا

  شہبازشریف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ،آج لیگی وفد ملاقات کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی مزاج پرسی کی اور صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے لئے خیرسگالی کاپیغام دیا۔مسلم لیگ (ن) کا وفد (آج) پیر کو بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔
ٹیلی فونک رابطہ

مزید :

صفحہ اول -