ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ، مسجد کی تیاریوں کا جائزہ

ترک صدر طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ، مسجد کی تیاریوں کا جائزہ

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد دورہ کیا۔رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کا اچانک دورہ کیا اور مسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی اور ترک صدر نے آیا صوفیہ میں تصاویر بھی بنوائیں۔آیا صوفیہ مسجد میں 24 جولائی بروز جمعہ سے باقاعدہ پنج وقتہ نماز ادا کی جائے گی جب کہ جمعے کی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے۔

اردوان

مزید :

صفحہ اول -