کورونا سے نمٹنے کیلئے حساس پروگرام اور این سی او سی دو موثر ہتھیار ثابت ہوئے: شبلی فراز

کورونا سے نمٹنے کیلئے حساس پروگرام اور این سی او سی دو موثر ہتھیار ثابت ہوئے: ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے محدود وسائل اور صحت کے کمزور نظام کے باوجود جس عزم اور ثابت قدمی سے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ ان کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کی جان اور روزگار بچانے بنانے کی متوازن پالیسی اختیار کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی اور احساس پروگرام کامیابی کے دو موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -