وفاق، کشمیر اور چاروں صوبائی حکومتوں نے وزارت توانائی کے 194ارب روک لئے

  وفاق، کشمیر اور چاروں صوبائی حکومتوں نے وزارت توانائی کے 194ارب روک لئے

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے ریکوری بہتر کرنے کے دعوے غلط نکلے، وزارت توانائی وفاق،آزاد جموں و کشمیر سمیت چاروں صوبائی حکومتوں سے194ارب سے زائد کے واجبات کلیئر کرانے میں ناکام ہو گئی۔وفاقی وآزاد جموں و کشمیر حکومت کے ذمہ148ارب76کروڑ جبکہ صوبائی حکومت کے ذمہ 46ارب سے زائد کے واجبات واجب الادا ہیں۔سر کاری دستاویزت کے مطابق وزارت توانائی کے وفاقی حکومت کے ذمہ 18ارب10کروڑ9لاکھ91ہزار،آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ذمہ 130 ارب 65کروڑ94لاکھ51ہزار سے زائد واجب الادا ہیں۔ پنجاب حکومت اور اسکے ماتحت اداروں کے ذمہ 6 ارب 13 کروڑ 29 لاکھ، سندھ حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے ذمہ 17ارب،62کروڑ75لاکھ85ہزار، خیبر پختونخوا اور اس کے ماتحت اداروں کے ذمہ 2ارب43کروڑ92لاکھ57ہزار اور بلوچستان حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کے ذمہ 19 ارب،84 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں جبکہ ان اعدادو شمار کے برعکس وفاقی توانائی وزیر عمر ایواب خان ریکوری دوگنی کرنے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔

194ارب

مزید :

صفحہ اول -