پنجاب، ڈینگی مچھران ایکشن ، مختلف علاقوں سے 38مریض کنفرم

پنجاب، ڈینگی مچھران ایکشن ، مختلف علاقوں سے 38مریض کنفرم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈینگی مچھروں کی افزائش تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ صرف شہر لاہور میں ڈینگی کے تصدیق شدہ38 مریض سامنے آگئے،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صوبہ کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک سو کے قریب پہنچ چکی ہے تاہم محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابھی الارمنگ صورتحال نہیں۔اکا دکا مریض سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 12 کنفرم مریض سامنے آگئے جس کے بعد ڈینگی کے شہر میں مریضوں کی مجموعی تعدا38 ہو گئی۔ محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ15 روز میں 4 ہزار جگہوں سے لاروا بر آمد ہوا۔ دوسری جانب ڈینگی ریگولیشن ایکٹ تاحال نہ بن سکا، ڈینگی ٹیموں کی تربیت کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہے۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹرشعیب سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سرویلنس و دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے پیشنٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئرمین حاجی غلام حسین کنوینئر ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا اور لیگل ایڈوائزر اظہر صدیق ایڈووکیٹ سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب ہے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں اور سستی اور کاہلی کی وجہ سے شہر لاہور سمیت پورے صوبے میں ڈینگی مچھروں نے یلغار کر رکھی ہے حکومت ابھی تک لاروا کو تلف کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں کر سکی اور نہ ہی شہر میں اور صوبے میں ڈینگی مچھروں کی موجودگی کا حکومت کو علم ہے اور نہ ہی انتظامات کر سکی۔

ڈینگی لاروا

مزید :

صفحہ اول -