(ن)لیگ نے ترقی نہیں تنزلی کے بہت سے کام کئے، شہباز گل

  (ن)لیگ نے ترقی نہیں تنزلی کے بہت سے کام کئے، شہباز گل

  

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے ترقی کے نہیں تنزلی کے بہت سے کام کئے،انہوں نے ہمیشہ اْس کام میں پیسہ لگایا جس میں کمائی کا موقع ہو، ترقیاتی کام ہوئے ہوتے تو ملک ترقی یافتہ ہوتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ترقیاں اپنے لئے رکھ کر آپ نے عوام کے حق میں تاریکیاں رکھیں، قوم کو اورنج لائن اور سستی روٹی جیسے ترقیاتی پراجیکٹ دیئے۔ شہباز گل نے کہاکہ اورنج پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی، اورنج لائن پر روزانہ اڑھائی کروڑ کی بجلی روزانہ خرچ ہو گی اور بل عوام کی جیب سے جائے گا، بھاشا ڈیم 2027 میں مکمل ہونا ہے اور انشااللہ عمران خان ہی اسے مکمل کریں گے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -