پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، معاون خصوصی معید یوسف
اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے اثاثوں اور شہریت بارے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میر ے خلاف غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، میرے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، میں حکومت پاکستان کو اپنی شہریت کے بارے پہلے میں حلف نامہ جمع کروا چکا ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد امریکہ نہیں گیا، مجھے امریکہ سے کوئی آمدنی نہیں آرہی ہے، میری بیرون ملک میں کوئی اربوں یا لاکھوں کی جائیداد نہیں۔معید یوسف نے کہاکہ میرے یا میرے اہل خانہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔
معید یوسف