امیرِ کویت کی طبیعت ناساز اختیارات ولی عہد کو سونپ دئیے گئے

  امیرِ کویت کی طبیعت ناساز اختیارات ولی عہد کو سونپ دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کویت سٹی(این این آئی) امیرِ کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ہفتے کے روز اپنے ولی عہد کو عارضی طور پر بعض اختیارات سونپ دیے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امیر کو قبل ازیں طبی ٹیسٹوں کے لیے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔امیری دیوان کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتایا ہے کہ امیر شیخ صباح الاحمد کے مختلف طبی معائنے کیے جائیں گے۔ فی الوقت ان کی صحت بہتر ہے۔شیخ صباح الاحمد الجابر کی اس وقت عمر 91 سال ہے اور وہ 2006 سے تیل کی دولت سے مالا مال اس خلیجی ریاست کے امیر چلے آرہے ہیں۔اس سے پہلے وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ملک کی خارجہ پالیسی کے نگران رہے تھے۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت سے فون پر بات کی ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں الشیخ صباح الاحمد کی امریکا کے دورے کے موقع پر اچانک طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ انھیں امریکا ہی میں ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد کویت لوٹے تھے۔
امیر کویت

مزید :

صفحہ اول -