ہسپتالوں کی نجکاری نہیں انہیں خود مختار بنا رہے ہیں،ڈاکٹرظفرمرزا

    ہسپتالوں کی نجکاری نہیں انہیں خود مختار بنا رہے ہیں،ڈاکٹرظفرمرزا

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے اس تاثرکومسترد کردیا ہے کہ حکومت سرکاری شعبے کے ہسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان ہسپتالوں کوخودمختاربنارہے ہیں۔ بروقت فیصلوں، سمارٹ لاک ڈاؤن،تشخیصی ٹیسٹ کے ذریعے کوروناوائرس کی وبا پربڑی حد تک قابوپالیاہے۔ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ آج ملک میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل ماضی کی تمام حکومتوں کی اجتماعی ناکامی کانتیجہ ہے جنہوں نے عوام کے لئے صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی کو ہرگز ترجیح نہیں دی۔ حکومت ملک میں حفظان صحت کے بنیادی مراکزکے ذریعے صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پرعزم ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے بھرپور کوششوں کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی تیاری اور حکمت عملی کا دنیامیں اس سلسلے میں اختیارکئے گئے بہترین احتیاطی اقدامات میں شمار ہوتاہے۔

ہسپتال خود مختار

مزید :

صفحہ اول -