ٹیلی کام گروپ کی درآمدات

ٹیلی کام گروپ کی درآمدات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال میں ٹیلی کام گروپ کی درآمدات میں 34.88فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 1.86ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام گروپ کی درآمدات میں بڑھوتری کی بینیادی وجہ موبائل سیٹس کی درآمد میں ہونے والا 81.32فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ جس کے نتجیہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 1.369ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران 755.548ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ حکومت کی جانب سے موبائل فونز کی سمگلنگ کے تدارک کے اقدامات سے درآمدات بڑھی ہیں جس کی وجہ سے ٹیلی کام گروپ کی مجموعی برآمدات میں 34.88فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -