ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی وسطی پنجاب ،مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں بھی گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرنوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخوپورہ، قصور، جھنگ، فیصل ا?باد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ اور بھکر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے اضلاع سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی، ٹھٹہ اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب بھی رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں پشاور، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ چارسدہ، مردان، کرک، کوہاٹ، کرم ایجنسی اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع بارکھان، لسبیلہ، تربت، آواران اور خضدار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

مزید :

اہم خبریں -ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -