ملک میں کورونا کے ساتھ ٹائیفائیڈ کا خطرہ بھی منڈلانے لگا

ملک میں کورونا کے ساتھ ٹائیفائیڈ کا خطرہ بھی منڈلانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)کورونا کے ساتھ عوام کو ایک اور پریشانی کا سامنا، ٹائیفائیڈ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور اس سلسلے میں قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام کو ٹائیفائیڈ سے متعلق بروقت خبردار کرنا ہے۔ ہدایت نامے کے مطابق متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں، ملک میں 2016 سے مزاحتمی ٹائیفائیڈ کے کیس آ رہے ہیں۔ موسم گرما اور مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ زیادہ ہوتا ہے۔ مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں۔ مزاحتمی ٹائیفائیڈ پر میرونیم، میکرولائیڈ اینٹی بائیوٹک موثر ہے۔ مزاحتمی ٹائیفائیڈ کی بروقت تشخیص اور علاج ضروری ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ مزاحتمی ٹائیفائیڈ کی بروقت عدم تشخیص و علاج جان لیوا ہو سکتی ہے۔ ملک میں تین اقسام کے ٹائیفائیڈ بخار رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تین دن بخار، پیٹ درد، اور قبض ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں۔ ٹائیفائیڈ کا بیکٹریا منہ کے راستے انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے۔ آلودہ پانی،فروزن فروٹس، ناقص خوراک ٹائیفائیڈ پھیلاؤ کا سبب ہیں۔ ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگر افراد کو مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہے۔قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق خون اور پیشاپ کے نمونے سے ٹائیفائیڈ کی تشخیص ممکن ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -