بارش سندھ حکومت کے دعوؤں کو ساتھ بہا لے گئی، حنید لاکھانی

بارش سندھ حکومت کے دعوؤں کو ساتھ بہا لے گئی، حنید لاکھانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں ہونیوالی بارش حکومت سندھ کے دعووں کو اپنے ساتھ بہا لے گئی ہے، ایک دن کی بارش نے ہسپتالوں کو ڈبو دیا، شاہراہ فیصل نہر فیصل بنی ہوئی تھی، شہر قائد کی سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کررہی تھیں، عرصے سے ہم لوگ چیخ رہے تھے کہ ند ی نالے صاف کروا لیں ٹھیک کروا لیں، ملین ڈالرز کا قرضہ لیا ہے کہاں گیا ہے وہ سب کچھ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹوں کی بارش نے کراچی میں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا ہے، بارشوں سے کچھ دن قبل حکومت سندھ کو آگاہ کیا کہ بارش ہونے والی ہے لیکن سوائے فوٹو سیشن کے کچھ نہیں ہوا، کہاں گیا نکاسی آب کا سندھ حکومت کا نظام، کراچی میں جناح ہسپتال میں پانی کھڑاہوا تھا قدرتی آفات آتی ہیں زلزلے، بارشیں یا پھر کوئی جنگ ہوجاتی ہے تو ایسے حالات میں حکومتوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ ہسپتال کھلے رہیں ہسپتال تو بم باری میں بھی چلتے رہتے ہیں لیکن کراچی میں چندگھنٹوں کی بارش نے ہسپتالوں کو بھی ناکارہ کردیا ہسپتالوں میں دیگر امراض کے علاوہ کرونا کے مریض بھی ہیں، ہسپتالوں میں بھی نکاسی آب کا کوئی نظام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ میں یہ چور لوگ حکمران بنے رہیں گے تب تک ہم دن بدن نیچے جاتے رہیں گے۔پچانوے فیصد انکم صوبہ سندھ کی شہر قائد سے ہوتی ہے، لیکن اس شہر کے لوگوں کے دس فیصد بھی بنیادی مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کی نیت ہی نہیں ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کیونکہ ان کی ساری توجہ صرف و صرف کرپشن اورلو ٹ مار پر مرکوز ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -