کراچی اور گھارو میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ دیکھا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی اور گھارو میں سورج کے گرد رنگوں کا ہالہ دیکھا گیا، فطرت سے لگاؤ رکھنے والوں نے یہ منظر کیمرے میں قید کر لیا۔ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق رنگوں کے ہالے کو سائنسی اصطلاح میں سن ہالو کہا جاتا ہے، یہ سن ہالو بادلوں میں موجود کرسٹل آئس کے باعث بنتا ہے۔حالیہ دنوں میں بارشوں سے قبل سن اور مون ہالو کراچی میں دیکھے گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مون سون کا نیا اسپیل 26 جولائی سے شہر میں داخل ہوگا۔