فیصل آباد میں چوری، دکیتی، راہزنی کی 34وارداتیں، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3افراد زخمی 

    فیصل آباد میں چوری، دکیتی، راہزنی کی 34وارداتیں، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آبادمیں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 34وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے گروہ چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی، پندرہ تولے سے زائد طلائی زیورات، کار، چودہ موٹرسائیکل، درجن سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔اس دوران مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے شہبازکومزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا، اسی طرح چک 228رب میں احمد کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے لہولہان کردیاگیااور جڑانوالہ کے نواحی چک 354گ ب میں مشتاق کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔، یاور سے ایک لاکھ روپے نقدی، عرفان سے اٹھائیس ہزار، بشارت کے گھر سے نقدی، طلائی زیورات، عمران، عثمان مرتضی، بشارت، طیب، اسد،عمر، رفیق،شاہد،حمزہ وغیرہ سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکلیں چھین کر فرارہوگئے۔ چوروں کے گروہ یوسف کے گھرسے ساڑھے تین لاکھ روپے، دس تولے طلائی زیورات، قیمتی سامان،،محمود کے گھرسے اسی ہزار روپے، اورواجد کے گھروں سے موٹرسائیکلیں نقدی، زیورات، قیمتی سامان، شاہد کی کار، آفتاب،زوہیب،وسیم،حماد، شہزاد، اشرف، علی اور طلحہ کی موٹرسائیکلیں چور ی کرکے چلتے بنے۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -