ڈاکٹر سربلند کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت

  ڈاکٹر سربلند کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت

  

جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن میں تحریک انصاف کے سابقہ pk16 امیدوارڈاکٹر سربلند خان سینکڑوں ساتھیوں سمیت ا ور عوامی نیشنل پارٹی کے کئی مظبوط خاندانوں نے جماعت اسلامی میں باقائدہ شمولیت اختیار کرلی۔تفصلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے سابقہ pk16 کنڈیڈیٹ ڈاکٹر سربلند خان سنکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے کارکردگی سے مایوس ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔جبکہ اس دن عوامی نیشنل پارٹی کے کئی مظبوط خاندانوں نے اپنے پارٹی سے بیس سال وابستگی کو خیرباد کہا اور جماعت اسلامی میں شامل ہوگئی اس مقع پر امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج لحق،امیر ضلع عزاازلملک اٖفکاری،تحصیل امیر نجم اللہ صاحب،سابقہ ایم پی اے سید گل، تحصیل ناظمین سید احمد باچہ،ہمایون خان،بختیار خان،اور سابقہ ڈسٹرک ممبران ملک احمد شاہ،حاجی رحیم شاد پاچہ،مولانا عمران،مولانا صادق،نوشراوان خان،معراج الحق سمیت جے ائی یوتھ کے ہزراوں کارکونان نے کثری تعداد میں شرکت کیں۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہاتحریک انصاف حکومت نے عوام کو مدینہ کے ریاست بنانے کے نام پر ووٹ لیکر بڑا دوکہ دیا ہے پاکستان سے وشنگٹن اور انگلینڈ بنانا چاہتے ہیں۔انہونے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے دوسالوں میں عوام کو رلیف کے بجائے اذیت کے سواکچھ نا دیے سکا۔اس مقع پر سابقہ ایم پی اے عزازالملک افکاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے دوسال کارکردگی قابل تشویش ہے فل پاور حکومت میں مقامی ایم این اے نے اپنے حلقے کو ایک بھی نیاء سکیم نہیں لائی ماسوائے جماعت اسلامی کے پرانی سکیموں پر نیاء تختی لگاکر علاقائی لوگوں کو بے وقوف بنانے کے ناکام کوشش کررہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -