سی اے اے فضائی صنعت کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرے، ارشد ملک

    سی اے اے فضائی صنعت کی مشکلات حل کرنے میں مدد کرے، ارشد ملک

  

کراچی(آئی این پی) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ سی اے اے فضائی صنعت کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوی اتھارٹی کو مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے فضائی صنعت کے خسارے،حالات بہتر بنانے کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ارشد ملک نے کہا کہ ایئر لائن انڈسٹری تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے،مختلف ایئر لائنز سے ملازمین کو فارغ کیاگیا، پی آئی اے نے ریلیف پروازیں چلا کر مشکل حالات سے نمٹنے کی کوشش کی۔انہوں نے حالات میں بہتری تک ایئر لائنز چارجز منجمد کیے جائیں۔ سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کیساتھ مل کر جلد ان حالات پر قابو پایا جا سکے گا۔

ارشد ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -