اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا معاملہ ،ن لیگ کا وفد آج بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا معاملہ ،ن لیگ کا وفد آج بلاول بھٹو سے ...
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا معاملہ ،ن لیگ کا وفد آج بلاول بھٹو سے ملاقات کرے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی اے پی بلانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کا وفد آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قیام کے دوران پارٹی رہنماﺅں اور اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کریں گے جس میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کا 3 رکنی وفدملاقات کرے گا،وفد میں سردارایاز صادق،احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہوں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -