دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی ،شاہ محمود قریشی

دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی ،شاہ محمود قریشی
دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی ،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دہری شہریت کے حوالے سے قانون واضح ہے،دہری شہریت کی حامل شخصیت رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منتخب لوگوں کی اپنی اہمیت ہے وہ عوامی نمائندے ہوتے ہیں،منگل کوکابینہ کااجلاس ہوگاجس میں دہری شہریت کے معاملے پربات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بہت پہلے سے اہم شخصیات حکومتو ں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں،اثاثوں کی تفصیلات سامنے لانے کی روایت پاکستان تحریک انصاف نے شروع کی،دہری شہریت کے حوالے سے دیکھنا ہے کہ قانون اس سلسلے میں کیاکہتا ہے؟قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی، سینٹ کا ممبر نہیں بن سکتا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -