وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاآٹے کی دستیابی مقررکردہ قیمت پریقینی بنانے کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاآٹے کی دستیابی مقررکردہ قیمت پریقینی بنانے ...
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاآٹے کی دستیابی مقررکردہ قیمت پریقینی بنانے کاحکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے آٹے کی دستیابی مقررکردہ قیمت پریقینی بنانے کاحکم دیدیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ آٹے کے تھیلے کی مقررکردہ قیمت پرفروخت یقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کو بہتربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آٹے سے متعلق ہر ضروری انتظامی اقدام اٹھاکررپورٹ پیش کی جائے،عثمان بزدارنے کہاکہ آٹا ذخیرہ کرنےوالوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا،پنجاب میں وافر گندم کے سٹاک موجود ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -