عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ

عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ
عمرکوٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ سٹی پولیس کی تابڑ توڑ کاروائی ، گٹکا فیکٹری پر چھاپہ، 4  گٹکا مینوفیکچرر رنگے ہاتھوں گرفتار، بڑی تعداد میں خام مال، 4000 گٹکا، 800 مین پڑیاں اور گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والی اشیاء برآمد۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی عمرکوٹ سید عامر عباس شاہ کی جانب سے دیے گئےاحکامات پر جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، گٹکا مین پوری، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاٶن جاری ہے۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی سب انسپکٹر خلیل اللہ کمہار نے بمعہ نفری جوگی کالونی عمرکوٹ میں خفیہ گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں 04 چار گٹکا مینوفیکچرر ملزم ہیرو بھیل، لالچند کولھی، تیرتھ مالھی، جسروپ مالھی رنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک ملزم وکرم مالھی موقع سے فرار جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جائے وقوعہ سے 4000 چار ہزار تیار شدہ گٹکا، 06 ٹب غیر تیار شدہ گٹکا، 800 مین پڑیاں اور بڑی تعداد میں گٹکا بنانے میں استمعال ہونے والا خام مال اور سامان برآمد جس میں تمباکو، چھالیہ، چونا، کتھا، کیمیکل،ٰ تین ڈرم اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔ چاروں ملزمان کے خلاف گٹکا مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت گٹکا مینوفیکچرنگ کرنے، گٹکے کا کاروبار کرنے، بیچنے اور ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -