اسلام آبادہائیکورٹ،سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آبادہائیکورٹ،سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر فیصلہ ...
اسلام آبادہائیکورٹ،سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سی ڈی اے میں کچھ بورڈ ممبران کو ایڈیشنل اورکچھ کو عارضی چارج دیاگیاہے ،سی ڈی اے بورڈ ممبران کے پاس دو دو چارج ہیں ،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیاکہ اس کیس میں درخواست گزار کا کیا انٹرسٹ ہے؟،توپھران کو وزیراعظم پورٹل پر درخواست دینی چاہئے ،وزیراعظم پورٹل پراگر کوئی نہیں سنتا تو پھر یہاں آجائیں ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے بورڈ ممبران کی تعیناتی کیخلا ف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -