سرکاری ملازمت کیلئے دی گئی عمر کی حد میں چھوٹ ختم، پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

سرکاری ملازمت کیلئے دی گئی عمر کی حد میں چھوٹ ختم، پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے ...
سرکاری ملازمت کیلئے دی گئی عمر کی حد میں چھوٹ ختم، پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے سال 2018 میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی مدت 30 جون 2020کو ختم ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں رعایت پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت کمیشن کے امتحان کی ملازمت کے لیے نہیں دی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کے حوالے سے ملازمت کے حصول میں سرگرم اور درخواست گزاروں نے سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ عمر کی حد میں رعایت کے نوٹیفکیشن کی مدت میں اضافہ کیا جائے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ پانچ ماہ سے سرکاری ملازمت کے لیے جمع کرائے گئے فارم اور انٹرویوز اور نئی ملازمتوں کے اعلان میں تاخیر سے وہ رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں انہیں معلوم نہیں۔